CONTACT | +92-300-9238065    
 
Dr Muhammad Ali Naqvi Barsi on 16th march 2011

 
 
   

 وصیت نامہ

بسم رب ا لشہدائ
موت کی جانب سفرتیزی سے ہو رہا ہے کئی ایک ایسے مواقع دیکھنے میں نصیب ہوئے ہیں جو انسان کے لئے عبرت کا کا م دیتے ہیں۔ مگر افسوس کہ وہ سبق حاصل نہ کرسکا جو دوسروں کو کہتا رہا۔ بالآخر وہ وقت آن پہنچا۔کاش موت سے نہ بھاگے ہوتے ،کاش لشکر خمینی میں شمولیت اختیار کی ہوتی توشاید ان پاک و پاکیزہ نوجوانوں کے صدقے ہم بھی بخشش کا کوئی سامان لے جاتے۔بہرحال یہ سب باتیں اب رہ گئیں اور ہم ایک لمبے سفر پر روانہ ہو گئے۔التماسِ دعا میں وصیت کرتا ہوں۔
مجھے اپنے آبائی قبرستان علی رضا آباد میں دفن کیا جا ئے۔ جنازہ میں تاخیر نہ کی جائے۔
پوسٹ مارٹم نہ کروا یا جائے اوراس موقع پر کسی قسم کا تنظیمی اجتماع نہ کیا جائے ۔
میری ملکیت ظاہری میں اگر کوئی شخص یا تنظیم دعویدار ہو تو اسے ضرور پہلے اس کا حق دیا جائے۔
اپنی اہلیہ محترمہ کا شکر گزار اور بچوں سے پر امید۔
تمام دوستوں سے ان کی توقعات پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے شرمسار ہوں۔
آخری گزارش ! خوش بختی ہے ان لوگوں کی جو باصلاحیت اور باشعور لوگوں کے ساتھ زندگی بسرکرتے ہیںاور ہلاکت ہے ان کے لئے جو اپنے سے کمتر کے ماحول میں پروان چڑھتے ہیں۔

واسلام
سید محمد علی نقوی
یکم اپریل ۲۹ ۹۱ء

   
Home | Biography | Videos | Gallery | Contact | MAWAPAK
© All Copyright Reserved to Drmanaqvi.com