CONTACT | +92-300-9238065    
 
Dr Muhammad Ali Naqvi Barsi on 16th march 2011

 
 
   

       تعزیت نامہ                                   
حزب اللہ لبنان کے سکر ٹری جنرل جناب حجتہ الاسلام سید حسن نصر اللہ:
اسلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
جناب برادر مجاہد کبیر کی بہت جلدی شہادت سے نہایت افسوس ورنج پہنچا ہے لیکن چونکہ شہادت آلِ محمد عليه وسلم کا شیوہ و شعار رتبہ عظیم ہے اور خداند متعال نے ہمارے بھائی اس قابل جانا کہ وہ اس رتبہ پر فائز ہوجائیں لہذا ہمارے لیئے یہ شرف بھی ہے۔
ہم تمام مسلمان جہاں جہاں بھی آباد ہیں سب حقیقی اسلام بلند رکھیں گے اور عصر نو کے عالمی اور مستکبرین سے جنگ جاری رکھیں گے اس لیئے ہم نے اپنی جانیں ہتھیلیوں پہ رکھی ہوئی ہیں اور منتظرو مشتاق ہیں۔شہادت سے ہم قوی ہوتے ہیں اور اس سے ہمارے قدم آگے بڑھتے ہیں۔
پاکستان کے حالات سے ہم باخبر ہیں۔یہاں کے حوادث استکبار کی بہت بڑی سازش ہیں لیکن ہم امیدوارہیں شیعہ ملت اپنی حکیمانہ تدببیر وسیاست اور روح جہادوقربانی اور اخلاص کے ساتھ استکبار کے ان حملوں کا جواب دیں گے اور دشمن کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ہم مجاہد شہید ڈاکٹر وعلی نقوی کی شہادت پر امام زمانہبقیةاللہارواحنا اور آپ کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اسی طرح تمام ملت مسلمین پاکستان اور مجاہد پاکستان اور خاص کربر اور ڈاکٹر نقوی کے اہل خانہ و رشتہ داروں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔خداوند متعال اپنے فضل و کرم سے اس شہید کے درجات کو مزید بلند فرمائے اپنے رحمت واسع میں جگہ دے اور اپنی پاکیزہ اور برگزیدہ ہستیوں کے ساتھ محشور فرمائے۔
ولل تحسبن الذین قتلوافی سبیل اللہ امواتا احیاءعند ربھم یرزقون                     
صدق اللہ العلی العظیم
واسلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
آپ کا بھائی
حسن نصر اللہ 

   
Home | Biography | Videos | Gallery | Contact | MAWAPAK
© All Copyright Reserved to Drmanaqvi.com