CONTACT | +92-300-9238065    
 
Dr Muhammad Ali Naqvi Barsi on 16th march 2011

 
 
   

کر چکا ہوں لہٰذا گھر کوزیادہ وقت نہ دینے کا شکوہ مت کرنا۔ اپنی دونوں شادیوں کو انہوں نے خوب احسن طریقے سے نبھایا۔ فکری ہم آہنگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر ڈاکٹر صاحب بانی ہیں تو زوجہ بانی شعبہ طالبات ہیں۔ اسی بناءپر  طالبات کا پہلا مرکزی دفتر ڈاکٹر صاحب کا گھر منتخب ہوا۔ مجھے یہ لکھتے ہوئے کوئی عار نہیں کہ آپ کی زوجہ نے یوں سوچا ہوگا!  ” اگر آپ سفیر کربلا ہیں تو میں سفیر شام ہوں، آپ حسین کی صدا پر لبیک کہیں اور ورد بنائیں تو میں زینب کی صدا پر لبیک کہتی ہوں اور زینبی خطیبوں کو ورد بناتی ہوں “
یہ کہنا ہر گز بے جا نہ ہوگا کہ  پاکستان طلباءو طالبات آپ کے گھر میں پروان چڑھے اور آپ ان کے روحانی والدین ہیں۔ یہیںپر انکی تربیت ہوئی اور یہیں پر منزل کا تعین اور یقینِ محکم ملا اور یہیں سے سفر کا آغازھوا۔
انقلاب ایران اور شہید:
سرزمین ایران پر اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہو چکا تھا جبکہ آپ کی ذات انقلابی سرگرمیوں کا محور تھی درحقیقت انقلاب ایران ولایت فقیہ اور خط امام رح  کو پا کستان میں متعارف کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور ملک کے کونے کونے میں میں جا کر اسلامی لو گوں کو انقلاب کا پیغام پہنچایا  پاکستان کو ولایت فقیہ سے منسلک کیا یوں پاکستان میں  شھید کے اقدامات کی بدولت انقلاب کی پاسبان بنی یہ ایک بہت بڑا شرف تھا جو اس عظیم شھید کو حاصل ہوا اس ہی وجہ سے انکا نام سفیر انقلاب پڑا ۔ اس لیے آپ تمام حساس اداروں کی نظر میں کھٹکتے تھے۔ انہی وجوہات کی بناءپر آپ کے پے در پے تبادلے ہوئے۔ آخر کار لاہور کے سرکاری ہسپتال کی ملازمت چھوڑنا پڑی۔اسی دوران پاکستان میں پہلا یوم مردہ باد امریکہ 16 مئی کو شہید عارف الحسینی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے منایا گیا۔ یہ جلوس شہید عارف الحسینی کی قیاد ت میں برآمد ہوا اور ڈاکٹر صاحب آپ کے دست راست ٹھہرے۔ اس جلوس کے دوران شہید نے اپنے دوستوں کی مدد سے ایک طویل بینر جس پر  لکھا گیا تھا لاہور کے معروف کاروباری مرکز الفلاح بلڈنگ کے اوپر لگایا۔ یہی وہ واقعہ تھا کہ جس             

 
Home | Biography | Videos | Gallery | Contact | MAWAPAK
© All Copyright Reserved to Drmanaqvi.com